سرےنگر ۸ جنوری --جوئنٹ ایسوسیشن آف کشمیری افیکٹڈ فیملیز کی جانب سے ارباب اقتدار کی عوام الناس پر مسلط کردہ طاقت کے بے جا اور بے تحاشہ استعمال کرنے کی مسلح سرکار دستوں کی قتل و غارتگری کی پالیسی کو جذو تنکید بتاتے ہوئے حریت صدر دفتر سے اقوام متحدہ کے دفتر میں حقائق پر مبنی موجودہ حالات کی رپورٹ پیش کرنے کی تیاری میں مصروف حریت قائد ظفر اکبر بٹ کی پولیس اور CRPF کے ایک منظم چھاپے کے دوران بلاجواز گرفتار ی کی شدید الفاظ میں مذمت کی
تنظیم کی جانب سے عوام الناس کے ساتھ مخلصانہ یکجہتی کے جذبات اور عزائم کے تحت موجودہ سنگین حالات کے حوالے سے بھی ارباب اقتدار کی کرفیو پالسی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے ۔
تنظیم اس حوالے سے اس حقیقت کے واشگاف اظہار کو ناگزیر سمجھتی ہے کہ ارباب اقتدار نے وادی بھر میں پولیس سٹیٹ کا منظر نامہ زمینی حقیقت بنادیا ہے ۔جو کہ عوام الناس کو عالمی سطح پرحاصل حقوق البشر کے قوانین و ضوابط کے تحت مضموم کاروائی ہی قرار پاتی ہے ۔کیونکہ انسانی حقوق اس طرح سے مکمل طور پامال ہو رہے ہیں