مسئلہ کشمیر کو کشمیرےوں کے خواہشات کے مطابق حل کیا جائے : ظفر اکبر بٹ

سری نگر 10 مارچ :سنیئر حریت رہنما و جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئر مین ظفر اکبر بٹ نے کہا ہے کہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے جسے طاقت ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا۔ خطے کے امن اور سلامتی کے لئے مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق حل کیا جائے۔

 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سالویشن موومنٹ کی جاری عوامی رابطہ مہم کے دوران بزرلہ، نوشہرہ، صورہ، لال بازاز و دیگر دیگر علاقوں کے دووران مختلف شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ان کے ہمراہ تنظیم کے دیگر زعماءبھی تھے۔ دورہ کے دوران انہوں نے مختلف شہدائ، گرفتار اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے ملاقاتیں بھی کیں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہدا کا لہو کبھی رائیگان نہیں ہونے دیا جائے گا۔ جب تک شہداءکا مشن پائیہ تکمیل تک نہیں پہنچتا ہماری جدوجہد جاری و ساری رہے گی۔ظفر اکبر بٹ نے کہا کہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے جسے طاقت یا ریاستی تشدد کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا۔ دونوں ممالک کے حکمرانوں کو خطے کے امن اور سلامتی کے لئے ٹھوس اور مثبت اقدامات کرنے ہونگے۔ دوفریقی مذاکرات سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان مسئلہ کشمیر دوریوں اور جھکڑے کی جڑ ہے جب تک اس اہم مسئلہ پر بامعنی مذاکرات شروع نہیں کئے جاتے خطے میں امن اور سلامتی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ظفر اکبر نے حریت رہنماو فریڈم پارٹی کے سربراہ شبےر احمد شاہ کی بگڑتی صحت پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ شبیر شاہ سمیت مختلف جیلوں میں مقید بے گناہ کشمیریوں کی رہائی کےلئے اپنا کردار ادا کرے اور بھارت پر ان کی رہائی عمل میں لانے کےلئے دباو¿ ڈالیں۔