علاقے میں امن کا قیام مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی ممکن ہے۔سالویشن موومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ

سرینگر27جنوری: کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے 26جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر یوم سیاہ منانے پر کشمیری عوام کا بھرپور شکریہ ادا کیا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما ظفر اکبر بٹ نے بارہمولہ ا ےک جلسہ سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ26جنوری کو یوم سیاہ مناکر کشمیریوں نے ایک مرتبہ پھر عالمی برادری اور بھارت کو یہ واضح پیغام دیا ہے کہ حق خود ارادیت کی جد وجہد میں مصروف کشمیریوں کا بھارتی یوم جمہوریت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔
۔ انھوںنے بھارت پر زوردیا کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کیلئے پاکستان اور کشمیریوں کے حقیقی نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کرے ۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن کا قیام مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی ممکن ہے۔
 انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا سلسلہ بند کرے کیونکہ کشمیری حق خودارادیت سے کم کسی چیز کو قبول نہیں کریں گے۔
انہوںنے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں اور پولےس اہکاروں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی پامالیاں رکوانے کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔
 سالو ےشن موومنٹ کے چےرمےں ظفر اکبر بٹ پارٹی کے نظربند رہنما سبزار احمد ڈار، محمد اےوب مےر ، محمد ےاسےں ےتو، محمد اےوب ڈار، مشتاق الاسلام اور دےگر سےا سی قےدےوں کی رہائی کا مطالبہ کےا