شہیدحریت رہنما عبدالرشید گنائی کو خراج عقیدت پی، مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سنجیدگی کی : ظفر اکبر

سری نگر( پریس ریلیز24 جنوری 2012)جموں کشمیر سالویشن موومنٹ سب آفس نوگام میں ایک اجلاس زیر صدارت چیئرمین سالویشن موومنٹ و سینئر حریت رہنما ظفر اکبر بٹ نے شہیدحریت رہنما عبدالرشید گنائی کو ان کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید عبدالرشید گنائی کشمیر کے ایک بڑے سکالر تھے اور انہوں نے تحریک آزادی اور کشمیری قوم کے کےلئے گراں قدر خدمات انجام دیئے۔ انہیں کئی باربھارتی فورسز نے گرفتار کیا اور زیر حراست شہید کیا تھا۔۔اجلاس میںتنظیم کے سینئر عہدیدارذوالفقار احمد، محمد شفیع ،مولوی رشید، مولوی مشتاق اور دیگر نے شرکت کی۔


اجلاس میں سینئر حریت رہنما ظفر اکبر بٹ نے شہید عبدالرشید اور دیگر شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداءکی بے مثال قربانیوں کی وجہ سے ہی مسئلہ کشمیر سرد خانے سے نکل کر عالمی ایشو بن گیا اور آج پوری دنیا اس مسئلہ کے حل کی اہمیت سمجھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید کی قربانیوں کو کشمیری قوم کبھی نہیں بھلا سکتی ۔ ان کے مشن کو ہر حال میں پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ظفر اکبر بٹ کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل اور خطے کے امن اور ترقی کے لئے بھارتی حکومت کو اپنی روایتی ہٹ دھرمی ترک کرکے سنجیدگی سے مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کرنے ہونگے۔ ظفر اکبر بٹ نے 26 جنوری کے آمد کے سلسلے میںعام لوگوں ، نوجوانوں ، سیاسی کارکنوںاور حریت رہنماو¿ں کی گرفتاریوںکی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ان اوچھے اور غیر قانونی ہتھکنڈوں سے ہماری جدوجہد پر کوئی اثر نہیں پڑے گا بلکہ ان حربوں سے جمہوریت کا دعویٰ کرنے والی بھارتی حکومت کا اصل چہرے بے نقاب ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی یوم جمہوریہ کے آمد پر سی آر پی ایف اور دیگر فورسز کی طرف سے وادی بھر میں سالویشن موومنٹ کے کارکنوں کو ہراساں کیا جارہا ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے سالویشن موومنٹ کے گرفتار رہنما سبزار احمد ڈار، محمد یاسین یتو، ایم ایوب میر،مشتاق الاسلام ور دیگر کارکنوں کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ بھی دھرایا۔ بعداز ں سالویشن موومنٹ کے وفد نے نو گام، کانسپورہ، چھانہ پورہ میں شہداءکے گھر میں جاکر ان کے اہل خانہ سے اظہار ہمدری کی اور شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا۔ظفر اکبر بٹ نے عوام سے بھارتی یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جب تک کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق حق خود ارادیت نہیں دیا جاتا کشمیری عوام اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے رہیں گے۔گرفتاریاں، شہادتیں اور بھارتی مظالم سے کشمیریوں کے حوصلے پست ہونگے اور نہ ہی کشمیریوں کی آزادی کے لئے جاری جدوجہد کمزور ہوگی۔