سرینگر / 3,ستمبر / سی این آئی // سالویشن مومنٹ کا ایک اعلیٰ سطحی وفد تنظیم کے جنرل سیکریٹری عبدالروف خان کی قیادت میں جموں کوٹ بلوال روانہ ہوئی جہاں وہ تنظیم کے سربراہ ظفر اکبر بٹ سے ملاتی ہو نگے اور دوسری جانب ایک اور وفد زیر قیادت بشیر بڈگامی عوامی رابطے مہم کے دوران بیگ پورہ باغ مہتاب روانہ ہوئی جہاں نماز جمعہ پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی گئی کہ عید سادگی سے منائیں اور رواں صورت حال سے متا ثرہ لوگوں کے لئے امداد جمع کر کے ان تک صحیح ڈھنگ سے پہنچائی جائے تاکہ اُن کا عیال بھی عیدکے روز فاقہ کشی کے شکار نہ ہوں۔