تحریک آزادی کا جذبہ ہر گھر اور ہر فرد میں موجود ہے۔ظفر اکبر بٹ

کل جماعتی حریت کانفرنس کا ایک اعلی سطح وفد مولوی مشتاق ،سبزار احمد ،مولوی رفیق ،بشیر احمد اور سجاد احمد جس کی قےادت حریت قائدظفر اکبر بٹ کر رہے تھے نے ترال کے مختلف علاقوں نور پورہ،ڈاڈہ سر،لرڈگام،پستونہ،گلشن پورہ اور کھریو شار کا دورہ کےا اورشہید ہوئے شہید شبیر احمد ،زبیر احمد ، غلام محمد ،مشتاق احمد کے علاوہ حنیف خان ،معراج الدین اور جواہر حیات حریت پسندوں کے مزار شہداءپر حاضری دی اور اُن کے رشتہ داروں کے پاس جا کر تقریب میں شرکت کرتے ہوئے اُن کو خراج عقیدت ادا کیا اور لواحقین کے ساتھ یکجہتی و ہمدردی کا اظہار کیا۔ حریت قائدکی قیادت میں شہیداءکے گھروں سے مزار شہداءتک جلوس نکالے گئے جلوسوں میں شامل شرکاءنے اسلام اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کئے

 

 

 حریت رہنما اور سالویشن مومنٹ کے چیرمین ظفر اکبر بٹ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر صرف اور

صرف سہ فریقی بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے تمام دنیا واقف ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم شہداءکشمیر، نظر بندوں، زیر حراست قتل کئے گئے افراد اور یہاں آئے روز بے گناہ نوجوانوں کی گرفتاری کو مد نظر رکھیں اور یہاں ہونے والے مظالم کو روکنے کےلئے مل جل کر بات کریںاور جن لوگوں کے مکانوں کو فوج نے آپریشن کے دوران تباہ کیا اُن کی امداد کی جائے ۔ انہوں نے کہا” ہمیں چاہئے کہ عوام حریت سے جڑ جائیں اور تحریک آزادی کی آواز کو مضبوط کرے “۔حریت رہنما نے واضح کردیا ہے کہ کہ مسئلہ کشمیر سہ فریقی مسئلہ ہے لہٰذا اس کا پائیدار اور دیر پا حل صرف سہ فریقی مذاکرات کے ذریعے ہی نکالا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اتحاد و اتفاق ہی مسئلہ کشمیر کے حل کی ضمانت ہے طاقت کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو حل نہیں کیا جا سکتا اور اس مسئلے کے حل کے لیے مذاکرات ضروری ہیں انھوں نے کہا کہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے جسے طاقت یا ریاستی تشدد کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا- انھوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی فوج کشمیریوں پر ظلم کر رہی ہے جو اپنے پیدائشی حق حقِ خودارادیت کے لیے لڑ رہے ہیںقتل عام کرنے کے علاوہ انھیں ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
 انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے عزم کو توڑنے کےلئے سرکاری سطح پہ تشدد اور ماردھاڑ کا جو سلسلہ شروع کیا گیا ہے وہ کسی بھی حال میں کشمیری عوام کو اپنی جائز جدوجہد سے باز نہیں رکھ سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کشمیری عوام کی قربانیوں کی امین اور ان کے خواہشات کی ترجمان کی حثیت سے مسئلہ کشمیر کو یہاں کے عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کےلئے ہر سطح پہ اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں شہدا کی قربانیوں کے طفیل مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کو عالمی سطح پہ جنوبی ایشیائی امن کی خاطر ناگزیر سمجھا جا رہا ہے