بھارت پوری طرح سے بوکھلا ہٹ کا شکار سالویشن مومنٹ

10/05/09 سالویشن مومنٹ کی طرف سے ہفتہ شہادت کے حوالے سے شہیدوں کو خراج عقیدت اور اُنکے حق میں دُعائیہ مجالس کی تقاریب کا انعقاد پورے شدومد سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما و چیرمین سالویشن مومنٹ جناب ظفر اکبر بٹ کی صدارت میں اُنکی رہائش گاہ پر ایک دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تمام شہدائِ کشمیر بشمول شہید الحاج عبدالغنی بٹ، شہیدلطیف احمد لون عرف لطیف چاچا،شہید شیخ عمر ،شہید طارق احمد شیخ اورشہید کپٹن شفاعت کی درجات بلندی اور اُنکی مغفرت کیلئے دُعاءکی گئی ۔ دعائیہ مجلس میںرواں تحریک میں شہداءکے رول پر روشنی ڈالی گئی جس میں مقررین نے شہداءکے خون سے سینچی ہوئی اس مقدس تحریک کے ساتھ وفاداری نبھانے کاعہد کیا۔شہداءکی قربانیوں پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جناب ظفر اکبر نے کہا کہ یہ شہداءکی قربانیوں کی ہی دین ہے کہ اس وقت بھارت پوری طرح سے بوکھلا ہٹ کا شکار ہوا ہے کیونکہ بھارت کے پاس ما سوائے مسئلہ کشمیر کے حل کرنے کے سوا اور کوئی چارہ یا راستہ باقی نہیں بچاہے ۔انہوں نے مذید کہا کہ اگر قوم کے رہنما و عوام ثابت قدمی کے ساتھ اسی طرح میدان میں ڈٹے رہے تو وہ دن دور نہیں جب ہم بھارت کے ظلم و استبداد سے خلاصی پاکے اپنے خوابوں کی مملکت حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ شہدائِ کشمیر نے مرعات ،مفادات یا انتخابات کیلئے قربانیاں نہیں دی ہیں بلکہ حق خود ارادیت اور تحریک آزادی کے حصول کیلئے دی ہیں ۔لہذا ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ ہم تحریک آزادی کی مکمل حفاظت کر کے اس کو پائے تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں ۔ انہوں نے حریت پسند قیادت اوررہنماﺅں کی نام نہاد الیکشن ڈرامے کے چلتے گرفتاری اور نظر بندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کی رہائی کا فی الفور مطالبہ کیا۔
      JAMMU KASHMIR SALVATION MOVEMEN
HEAD OFFICE RAJBAGH SRINAGAR             شعبہ نشر و اشاعت