برطانیہ مثبت کردار ادا کرنے پر زور

      

 

 

 

 

 

 Mr Jasper thorenten (first Secretary Political British Kingdom)   3آج ایک برٹش ڈیلی گیشن جس کی قیادت  Srinagar, June 23 کر رہے تھے نے حریت چیرمین میرواعظ عمر فاروق کے ساتھ موصوف کی رہائش گاہ میں تفصیلی ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران حریت چیرمین نے تاریخی تنازعہ کشمیر کے پس منظر میں یہاں کی حقیقی صورتحال حال ہی میں شوپیاں میں عصمت دری اور دہرے قتل کی المناک واردات اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی تفصیلات کے علاوہ موصوف اور دیگر حریت پسندوں کی مسلسل نظر بندی اور گرفتاری کی تفصیلات سے وفد کو آگاہ کیا۔ اس مرحلے پر حریت چیرمین نے ان پر زور دیا کہ وہ جموںوکشمیر کے جاں گسل اور مخدوش حالات سے حکومت برطانیہ کو آگاہ کرکے ایک ایسا مثبت کردار ادا کرنے پر زور دیں جس سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مناسب راہ ہموار ہوں۔

شوپیاں میں پیش آمدہ المناک اور شرمناک سانحہ کے رونما ہوتے ہی حریت چیرمین میرواعظ عمر فاروق جنہیں متواتر اپنے گھر میں نظر بند رکھا گیا تھا آج علی الصبح موصوف کی نظر بندی ہٹا لی گئی چنانچہ عوامی مجلس عمل کی جانب سے پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق سربراہ تنظیم میرواعظ عمر فاروق نے عہدیداروں اور کارکنوںکے ایک خصوصی اجلاس میں شرکت کی اور کہا کہ میں نے پہلے ہی یہ اعلان کررکھا تھا کہ نظر بندی ہٹتے ہی میں براہ راست ذاتی طور پر شوپیاں جاکر متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت ، ہمدردی اور اہالیان شوپیاں کے ساتھ عملاً یکجہتی کا اظہار کروںگا اس لئے میں کل انشاءاللہ شوپیاں جارہا ہوں۔
انہوں نے اسکا بھی اعلان کیا کہ تنظیم کا یوم تاسیس امسال جو یوم تحفظ ناموس خواتین کے طور پر منایا جانا تھا سرکاری بندش کے سبب تقریب ممکن نہیں ہو سکی تھی۔ اب یہ تقریب مورخہ 5 جولائی ۹۰۰۲ءبروز اتوار 10:30 بجے منائی جائیگی۔
اس مرحلے پر اجلاس میں حکمرانوں کی عوام کش پالیسیوں کرفیو ، پکڑ دھکڑ ، نظر بندی اور گرفتاریوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ اس طرح کے حربے ہمارے بلند عزائم کو ہرگز کمزور نہیں کرسکتے۔